4.3.4 آچے میں مہمان شہریت
انڈونیشیا کے یوگ یکارتا میں واقع سنن کلیجا گا اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر، موچ نور اچوان اس مضمون میں انڈونیشیا کے شہر آچے میں ابھرنے والی ایک نئی طریقے کی شہریت کے بارے میں بحث کرتے ہیں۔ انڈونیشیا کے اس علاقے میں ۲۰۰۱ سے شریعت کی ایک تشریح کو لاگو کیا گیا ہے، جس نے یہاں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق اور ان کی شناخت کو متاثر کیا ہے۔
پڑھیں: عقیدہ، نسل، اور لبرل شہریت: آچے کے سرحدی علاقے میں مقتدرہ، شناخت، اور مذہبی "غیریت”//کنٹینڈنگ موڈرنٹیز
رہنمائی کے سوالات:
۱۔شریعت کی ایک تشریح کے نفاذ نے ۲۰۰۱ میں آچے کے غیر مسلم شہریوں سے مسلمان شہریوں کے مساوی شہری حقوق چھین کر انہیں ایک "مہمان” کی حیثیت دے دی۔مصنف کے مطابق، اس فیصلے کے غیر مسلم شہریوں کی شناخت اور حقوق پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
۲۔مصنف کے مطابق، ۲۰۰۱ میں آچے میں "اپنا” یا "غیر” کی شناخت کرنے میں مذہب سب سے اہم علامت بن کر سامنے آیا۔ مطالعے کے مواد 4.3.3میں موجود امام شاکر کے مقالے میں ان کے یہ الفاظ موجود ہیں ، "اہم سوال یہ کہ ایک حکمران اکثریت ، جس کے مفاد میں ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی، سنجیدہ طور پرکیسے خارج شدہ، حق سے محروم، یا پسماندہ اقلیتوں کے ساتھ، جو کہ ریاست کا حصہ بھی ہیں،ہم آہنگی پیدا کرے گی؟ ” کیسے آچے کے غیر مسلم شہریوں کو، جو ڈاکٹر اچوان کے مطابق شریعت کی ایک تشریح کے نفاذ کی وجہ سے پسماندہ ہو گئے ہیں، مساوی تکریم کا حق اور اسی بنیاد پر مساوی حقوق فراہم کئے جا سکتے ہیں؟
تھمب نیل: "آچےکی عظیم مسجد ” فوٹو کریڈٹ: ویڈی ایگیورنو ، 2010. CC BY-NC-ND 2.0۔