3.2.4 سائنس اور غیر سائنس
اب تک ہم نے سائنسی علم، سائنسی طریق کار، سائنسی اصولوں میں تبدیلی اور سائنسی پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔ سائنس کی ان تمام فلسفیانہ تحقیقات کے باوجود، ہم نے ابھی تک اس بحث پرتوجہ نہیں کی ہے کہ سائنس کو کیا چیز سائنس بناتی ہے، یا کیا چیز اسے دوسری انسانی کوششوں سے الگ کرتی ہے۔ ہم نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ سائنس ایک مختلف چیز ہے –ایک منفرد چیز۔ لیکن، در حقیقت وہ کون سی چیز ہے جو سائنس کو مختلف بناتی ہے؟اور وہ کون سی چیز ہے جو اس میں انفرادیت پیدا کرتی ہے؟” (Barseghyan et al., 2018).
اس ویڈیو میں، ڈاکٹر ہاکوب بارشیگیان سائنس اور جعلی سائنس میں فرق کرنے کے طریقہ کو سمجھنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور انسداد ویکسینیشن مہمات سے ظاہر ہوتا ہے، یہ فرق انسان اور سیاروں کی فلاح و بہبود کے لیے گہرے مضمرات رکا حامل ہے۔ آپ کو "سوال کو تبدیل کرنا: نظریات سے تبدیلی تک“Changing the Question: From Theories to Changes.”” تک کا باب بھی پڑھنا چاہیے۔
Chapter 6: Science and Non-Science // University of Toronto Open E-Text
سوالات برائے رہنمائی:
- عصری حد بندی کا کون سا معیار سائنس کو غیر سائنس سے ممتاز کرتا ہے؟ ان کا ایک نوٹ بنائیں۔ آپ کو بعد میں ان کی ضرورت ہوگی!
- حالیہ کورونا وائرس وبائی مرض میں وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے وسیع پیمانے پر غلط معلومات سامنے آئی ہیں۔ ہم سائنسی طور پر درست سفارشات کو جعلی سائنس سے کیسے الگ کر سکتے ہیں؟ آپ کون سے وسائل استعمال کرتے؟
Video Credit: Barseghyan, H. (2015). تاریخ اور سائنس کے فسلفہ پر لیکچرز. Lecture 6. Retrieved from https://www.youtube.com/watch?v=kx1Qm70XvnM.
Online Text: Barseghyan, H.; Overgaard, N. & Rupik, G. (2018). سائنس کی تاریخ اور فلسفہ کا تعارف. Available at https://ecampusontario.pressbooks.pub/introhps/.
Thumbnail: Astronomical clock Pražský orloj on the Old Town Hall, Prague. Photo Credit: magro_kr, 2008.