1.3.1 تاریخ کے فلسفے ویڈیو

ویڈیو میں موجود مدرسہ ڈسکورسز انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم موسی، حسین عبد الساتر، اور سیلیا ڈین -ڈرمونڈ ، ابن خلدون ، فن مطالعہ تاریخ کا ارتقاء اوریہ کہ تاریخ کا مطالعہ کس طرح سے معاشرے کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے، جیسےاہم موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ آج مورخین ماضی کی تفہیم کے لئے نہ صرف متون کی طرف رجوع کرتے ہیں  بلکہ دوسرے علوم سے حاصل ہونے والے شواہد کی طرف بھی رجوع کرتے ہیں۔

 

رہنمائی کے سوالات:

 

۱۔ہم ماضی کو کیسے جان سکتے ہیں؟

۲۔تاریخ کی ابتداء کب سے ہوتی ہے؟

۳۔کیا ہم تاریخ کو واقعات کے تسلسل کے طور پر تصور کرتے ہیں یا ایک حکایت و داستان کے طور پر،جس میں دور حاضر کے ہمارے اپنے تجربات اور تخیلات سے متعلق فہم بھی شامل ہوتا ہے؟

۴۔اسلامی تاریخ کو تصور کرنے کے مختلف طریقے کیا ہیں؟

۵۔کیا تاریخ عمیق (ڈیپ ہسٹری) اور تاریخ بزرگ (بگ ہسٹری) کے بارے میں ہمارا علم آج کے دور میں اسلامی تاریخ اور روایت کے بارے میں سوچنے کے حوالے سے نئے امکانات پیدا کرتا ہے؟