4.4.4 استعماری نسائیت اور لبرلزم
دنیا بھر کی بہت سی قوموں کے لئے، فیمنزم ایک برا لفظ ہے، جو مغربی سامراج اور غیر ملکی اقدار کے نفاذ سے وابستہ ہے۔ جزوی طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں ایک طرف فیمنزم نے ظلم و جبر کی کچھ شکلوں سے نمٹنے کے لئے بہت بڑی پیش رفت کی ہے، تو وہیں دوسری طرف یہ تحریک ظلم و جبر کی دوسری قسموں میں ملوث بھی رہی ہے یا اسے سہارا دیا ہے۔ رٹگرز یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کی پروفیسر ، دیپا کمار ، نے ۲۰۱۴ میں لندن میں قائم اوپن ڈیموکریسی میڈیا آرگنائزیشن کے لئے ایک مضمون لکھا تھا۔ اس مضمون میں وہ "استعماری فیمنزم ” کو اپنی تنقید کا ہدف بناتی ہیں۔
پڑھیں: سامراجی فیمنزم اور لبرل ازم: اوپن ڈیموکریسی
رہنمائی کے سوالات:
۱۔صنفی استشراق (جینڈرڈ -اورینٹلزم) کیا ہے اور اسے فوجی مداخلتوں اور استعمار کے جواز کے لئے کیسے استعمال کیا گیا ہے؟
۲۔انٹر سیکشنل لینس (طریق کار) سے استفادہ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف امریکی جنگ سے پہلے کی فیمنسٹ بحثوں کا جائزہ لیجئے۔ اس حوالے سے افغان خواتین کون سی اہم با ہم متداخل شناختوں کی حامل ہیں؟ اگر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے افغانستان، برطانیہ، اور امریکہ میں کام کرنے والی تنظیمیں ان خواتین کی ضروریات کو زیادہ اہمیت دیتیں جو ظلم و جبر کے باہم متداخل نظام سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، تو کیا آج حالات مختلف ہوتے؟
۳۔عوامی رابطہ کی تحریکوں میں خواتین کے حقوق کو ظلم کی دوسری شکلوں کو چھپانے کے لئے کس طرح سے استعمال کیا گیا؟
مندرجہ ذیل مضمون ۲۰۱۶ میں شینیلا کھوجا مولجی نے لکھا تھا۔ اس میں مصنف ان مفروضوں کا جائزہ لیتی ہیں جو لڑکیوں کی فلاح و بہبود میں سرگرم بہت ساری فلاحی مداخلتوں کی بنیاد ہیں۔ مصنف فی الحال باوٴڈن کالج میں صنف، جنسیت اور مطالعہ نسواں کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
پڑھیں: بہت سی خواتین اور لڑکیوں کے لئے، لڑکی ہونے کا سفید فام اور مغربی آئیڈیل نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی مطلوب۔
رہنمائی کے سوالات:
۱۔لڑکیوں کو متاثر کرنے والے باہم متداخل ڈھانچے کون سے ہیں جن پر بین الاقوامی ترقیاتی تحریک توجہ کرتی ہیں؟
۲۔”با اختیار اور جدید لڑکی ہونے ” کے بارے میں بین الاقوامی ترقیاتی برادری کا غالب نظریہ آپ کی کمیونٹی میں ایک مثالی مثبت اور صحت مند لڑکی ہونے کے تصور سے کس طرح ممتازہے؟
۳۔ان منظم مسائل کی نشاندہی کرنے کے لئے جو لڑکیوں کی فلاح و بہبود پر گہرے طور پر اثر انداز ہوتے ہیں، انٹر سیکشنل فیمنزم کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟
۴۔انفرادی ذمہ داری کی عینک لگانے سے وہ سیاسی اور معاشی نظام کیسے "غیر مرئی یا بے معنی” ہو جاتے ہیں جو لڑکیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں؟
۵۔کیا یہ ترقیاتی تحریک "فیمنسٹ” ہیں؟ فیمنزم کی تعریف کو دوبارہ پڑھنے کے لئے مطالعہ کے مواد 4.4.1 کی طرف رجوع کریں اور فیمنزم کے اصول تعلیم کے عناصر کا جائزہ لینے کے لئے 4.4.2 کی طرف رجوع کریں۔