1.4.4 شریعت ؛ ایک کثیر الجہت کاروان

الشریعہ: تاریخ، اخلاقیات اور قانون (۲۰۱۸)‘ کے تعارف میں کتاب کے ایڈیٹر، ڈاکٹر امین سجو شریعت کو ایک ایسے "اخلاقی اور قانونی رہنمائی اور حکمرانی کے فریم ورک” کے طور پر پیش کرتے ہیں جس کی بنیادنصوص پر مبنی ہے۔ وہ  مسلم اور غیر مسلم دونوں کی طرف سے اخلاقی فریم ورک  سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہیں، اور اس بات پر غور کرتے ہیں کہ آج کے طرز عمل اور حکمرانی سے جڑے سوالات پر شریعت کو کس طرح سے منطبق کیا جا تا رہا ہے اور کس طرح سے یہ انطباق کیا جا سکتا تھا۔

 

رہنمائی کے سوالات:

 

۱۔مصنف کن تین غلط تصورات کو بیان کرتا ہے؟

۲۔مصنف کیوں  دعوی کرتا ہے کہ شریعت کوئی بے لچک ضابطہ اخلاق نہیں ہے؟

۳۔احدر، ارونی اور شیلبی کے مطابق شریعت کیوں سیکولر جدیدیت  کو، جو مذہب کو زندگی کے نجی شعبوں تک محدود کر دیتی ہے، چیلنچ کرتی ہے؟

 

آئی ۔بی۔ تورس کی اجازت سے دوبارہ اس متن کو شائع کیا جا رہا ہے۔ اگر پی ڈی ایف نیچے نظر نہیں آتی ہے تو، آپ اسے یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تصویر: AKM288.2مارکیٹ سکویر:اخلاق ناصری کاہاتھ  سےتحریرکردہ نسخہ  ، fol.80r. آغا خان میوزیم CC BY-NC 2.5 CA۔