1.4.8 جنوبی ایشیاء میں بین المذاہب موالات پر بحث

اس ویڈیو میں مصنف شیر علی ترین جنوبی ایشیا کے نوجوان اسکالرز اور مدرسہ ڈسکورسز کے فضلاء کے ساتھ اپنی تازہ ترین تصنیف Perilous Intimacies: Debating Hindu-Muslim Friendship After Empire (CUP 2023) پر بحث کر رہے ہیں۔ یہ بحث انگریزی اور اردو، دونوں ہی زبانوں میں پیش کی گئی ہے۔ جنوبی ایشیاء میں مسلم سیاسی خودمختاری کے خاتمے اور برطانوی استعمار کے قیام کے بعد، مسلمان علماء ہندو-مسلم دوستی  و موالات کے امکانات اور خطرات سے کس طرح نبرد آزما ہوئے؟

یہ مباحث گاے کے کردار کا ایک کیس اسٹڈی کے طور پر جائزہ لیتے ہیں کہ کس طرح گاے کی قربانی کے مسئلے کے تناظر میں جنوبی ایشیائی مسلمانوں نے بین مذہبی دوستی کو متصور کیا۔ سر سید احمد خان کی سرکردگی میں جاری علی گڑھ تحریک اور دیوبندی تحریک کے مابین مناقشوں کو بھی بحث میں پیش کیا گیا ہے۔

سوالات:

  1. مصنف دور استعمار میں برصغیر ہند کے علما کے درمیان شعائر اسلام پر ہونے والی بحثوں کے تناظر میں شعائر کو طاقت کا مترادف کیوں ٹھراتے ہیں؟
  2. انگریزی لفظ sovereignty کا اردو متبادل عام طور سے "خود مختاری” تسلیم کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کتاب کے مباحث کو ادا کرنے کے لئے مصنف انگریزی کے اس لفظ کے لئے اردومتبادل "خود ارادیت” یا "خود کفالت” اختیار کرتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اور مصنف کے ذریعہ مراد لئے گئے یہ الفاظ اس دور کی مسلم علمی تاریخ کو بیان کرنے میں کس طرح سے ان کی معاونت کرتے ہیں؟
  3. دور استعمار میں مسلم علما کے باہمی اختلافات کو مصنف کس طرح دیکھتے ہیں؟
< پچھلااگلے