4.2.4 مسلم طلباء کو ارتقاء کی تعلیم دینا
مراکش کے افران میں واقع الاخوین یونیورسٹی کے طالب علموں کے سامنے اپنی پریزنٹیشن میں مائکرو بایولوجسٹ اور محقق، ڈاکٹر رانا دجانی ، نظریہ ارتقاء ، کلاسیکی اسلامی تاریخ میں نظریہ ارتقاء کے حوالے سے پیشرو نظریات، اور ارتقاء اور سائنس کے بارے میں اپنی آراء کو اسلامی نقطہ نظر سے بیان کرتی ہیں۔
رہنمائی کے سوالات:
۱۔ڈاکٹر دجانی کے مطابق کیا سائنس اسلام سے مطابقت رکھتی ہے؟ وہ سائنسی طریق کار کو کس طرح پیش کرتی ہیں؟
۲۔اس اسلامی اسکالر کا نام بتائیں جس نے اوائل تاریخ اسلام میں اپنی تحقیق میں نظریہ ارتقاء کی طرف اشارہ کیا تھا؟
۳۔ڈاکٹر دجانی کیوں استدلال کرتی ہیں کہ مسلمانوں نے نظریہ ارتقاء کو ۱۸۸۰ کی دہائی کے بعد مسترد کیا؟
۴۔کیا ان تردیدوں کا تعلق خود نظریہ ارتقاء سے تھا یا بیرونی عوامل سے؟
۵۔کیا عیسائی اور مسلمان "تخلیقیت (کری ایشنزم)” سے یکساں معنی مراد لیتے ہیں؟
۶۔دجانی سائنسی نظریات کے حوالے سے قرآن کے کردار کو کس طور پر پیش کرتی ہیں؟ کیا وہ اس نظریہ کی قائل ہیں کہ ارتقاء کے نظریہ کے حوالے سے قرآن میں اشارات موجود ہیں؟ اگر ہاں ،تو کیوں؟ اور اگر نہیں ،تو کیوں نہیں؟
۷۔لفظ "تخلیق” کی انسانی تشریح ارتقاء کے فہم کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
Video Credit: (Teaching Evolution to Muslim Students)
ڈاکٹر رانا دجانی افران میں واقع الاخوین یونیورسٹی میں مسلم طلباء کو نظریہ ارتقا کی تعلیم دیتے ہوئے
تھمب نیل: کیو گارڈنز، برطانیہ میں درخت۔Tree in Kew Gardens, UK تصویر کا کریڈٹ: John6536، 2019۔ CC BY-NC-ND 2.0۔