1.3.3 ایک مورخ کی طرح سوچنا

تاریخ نویسی کے لئے کون سی چیزیں لازمی ہیں؟ اس معلوماتی ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مورخ تاریخ لکھنے کے لئے  قصہ گو، سماجی سائنس دانوں اور وکلاء کی مہارتوں کو ایک ساتھ بروئے کار لاتا ہے۔

 

سوالات برائے رہنمائی:

 

۱۔تاریخ نویسی کے  لئے علت اور معلول کو جاننا کیوں ضروری ہے؟

۲۔فن تاریخ نویسی کے لئے نظریاتی خاکہ کیوں ضروری ہوتا ہے؟ آپ کس طرح سے ماضی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو صحیح یا غلط ثابت کرنے کے لئےاپنا نظریہ پیش کریں گے؟

۳۔ہم کیوں ایک ہی واقعے کی مختلف توضیحات پیش کرتے ہیں؟ہم بہترین اور خراب تشریحات کے درمیان کیسے فیصلہ کریں گے؟

تھمب نیل: استنبول،سلطنت عثمانیہ کےسپاہیوں کی زرہ ،  ۔ فوٹو کریڈٹ: فوٹو لانڈا ، 2014۔ سی سی BY-NC-SA 2.0۔

نوٹ:  خان اکیڈمی کا مواد (www.khanacademy.org )پر مفت دستیاب ہے۔