3.3.2: عہد وسطی کا ارسطاطالیسی نظریہ حیات
اب تک ہم نے سائنس کے بارے میں کچھ مرکزی فلسفیانہ سوالات کا مطالعہ کیا ہے، مثلا، کیا ہم مکمل یقین کے ساتھ کچھ جان سکتے ہیں؟ کیا نظریہ کی تشخیص کا کوئی آفاقی اور غیر متبدل طریقہ ہے؟ سائنسی تبدیلی کا طریقہ کار کیا ہے؟ کیا سائنسی ترقی ہوئی ہے؟ سائنس اور جعلی سائنس میں کیا فرق ہے؟ اب ہم سائنس کی تاریخ کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور ہم تاریخ کے ذریعے بڑے سائنسی نظریہ حیات کی چند مثالوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ لیکن کوئی ماضی کے سائنسی عالمی نظریہ حیات کا مطالعہ کرنے کی زحمت کیوں کرے گا؟…(Barseghyan et al., 2018).
اس لیکچر میں، ڈاکٹر حاکوب بارشیگیان ہمیں اس سائنسی فکر سے متعارف کراتے ہیں جو 1700 کی دہائی کے وسط تک برقرار تھی۔ اس باب کو بھی دیکھیں:
Read: Chapter 7: Aristotelian Medieval Worldview // University of Toronto Open E-Text
سوالات برائے رہنمائی
- ماضی کے واقعات کو سمجھنے کے لیے ماضی کے تسلیم شدہ نظریات کو سمجھنا کیوں ضروری ہے؟
- کیا اسلامی روایت کے مطالعہ دوران آپ کے سامنے سے قرون وسطی کے ارسطاطالیسی نظریہ حیات کے عناصر کا تذکرہ گذرا ہے، ان عناصر میں ایسے نظریات، مثلا، زیر فلک اور "بھاری” زمینی عناصر اور ارض مرکزی، وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔
Video Credit: Barseghyan, H. (2015). سائنس کی تاریخ اور فلسفہ پر مشتمل لیکچر. Lecture 6. Retrieved from https://www.youtube.com/watch?v=8D73G-8JJ9g.
Online Text: Barseghyan, H.; Overgaard, N. & Rupik, G. (2018). سائنس کی تاریخ اور فلسفہ کا تعارف. Available at https://ecampusontario.pressbooks.pub/introhps/.
Thumbnail: Aristotle Bust in Trinity College of Dublin University. Photo Credit: Cocoabiscuit, 2018. CC BY-NC-ND 2.0.