1.1.4ماضی سے متعلق نظریہ سازی (ویڈیو)
عدم کے مقابلے میں وجود کیوں ہوتا ہے؟ اس ویڈیو میں مختلف مذہبی و تہذیبی روایات میں جھانکنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ یہ روایات کائینات کی تخلیق کی کیا توضیح پیش کرتی ہیں اور ان کی یہ توضیحات انسانی فطرت پر کیا روشنی ڈالتی ہیں۔یہ ویڈیو نوٹرے ڈیم یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات، ماہان مرزا، ابراہیم موسی، سیلیا ڈین-ڈرمونڈ اور حسین عبد الساترکے تبصروں اور جوابات پر مشتمل ہے۔
رہنمائی کے سوالات :
۱۔تخلیق کی کہانیوں کی کثرت ہمیں انسانی فطرت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
۲۔روایت اور حقیقت کے آپس میں ملنے کے کیا معنی ہیں؟
۳۔متقدمین مسلم متکلمین "عقل” اور "حقیقت” کو کس طرح دیکھتے تھے؟
۴۔ڈاکٹر ابراہیم موسی کے مطابق معاصر اسلام کو کیا چیلنج درپیش ہے؟
۵۔انسانی فطرت اور معاشرہ کے بارے میں متقدمین متکلمین کن نظریات کو بلا تحقیق صحیح مانتے تھے؟ کیا ان میں آج کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے؟