1.4.5 اخلاقیات کی بازیابی: اعمال ، سیاست ، روایت۔
ہم زندہ معاشروں میں معیارات کی تفہیم جدید کس طرح کر سکتے ہیں؟ ڈاکٹر ابراہیم موسی کتاب الشریعہ: تاریخ، اخلاق اور قانون (ایڈیٹر: ڈاکٹر ایمن سجو) کے تیسرے حصے میں سماج اور رسومات کو رہنما اصول فراہم کرنے میں اخلاقیات کے مقام کو بیان کرتے ہیں۔
رہنمائی کے سوالات:
۱۔مذہب اور اخلاقیات میں کیا رشتہ ہے؟
۲۔کیا غزالی اور ابن خلدون تبدیلی کے بارے میں مختلف نقطہ نظر رکھتے تھے؟ ڈاکٹر موسی کے مطابق ، آیا تبدیلی مثبت ہے یا ملحدانہ، اس بات کی جانچ کیسے ہوگی؟
۳۔ابن عقیل کے مطابق وحی اور حکمرانی کے درمیان کس طرح کا رشتہ ہے؟ شریعت کے ایک جامع تصور کو مد نظر رکھتے ہوئے، سیاست میں شریعت کے اطلاق کا کیا مطلب ہوگا؟
۴۔اصول پر مبنی طریق کار ، اخلاق پر مبنی طریق کار سے کس طرح مختلف ہے؟ عمرانہ کے کیس میں وہ کون سے عناصر ہیں جن پر خالص اصول پر مبنی طریق کار نے توجہ نہیں دی لیکن اگر اخلاقی بصیرت پر مبنی طریق کار کے تحت ان پر غور کیا جاتا تو انہیں اہمیت دی جا سکتی تھی؟
۵۔ڈاکٹر موسی اخلاق سے متعلق مسلم مباحثوں کی موجودہ حالت کے بارے میں کس تشویش کا اظہار کرتے ہیں؟ یہ تشویش "تہذیبوں کے تصادم” کے نظریہ سے کیسے متعلق ہے؟
آئی ۔بی۔ تورس کی اجازت سے اس متن کو یہاں دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ اگر پی ڈی ایف ذیل میں نظر نہ آئے ، تو ا ٓپ اسے یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
تھمب نیل: AKM288.17 ، مال کی تقسیم، اخلاقیات کےایک نسخے سے فولیو(اخلاق ناصری)، Fol.253r آغا خان میوزیم ، CC BY-NC 2.5 CA