اسلامی تاریخ کے حوالے سے پہلے  ماڈیول    میں ہم نے جن نظریات کا مطالعہ کیاہے،دوسرا ماڈیول انہیں  نظریات کو بنیاد بناتے ہوئے  تاریخ اور فلسفے کے ساتھ تاریخ کے تعلق کے موضوع کو آگے بڑھائے گا۔ یہ ماڈیول تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں طلباء اسلامی تاریخ کو عالمی تاریخ کے تناظر میں مرتب کرنا سیکھیں گے۔ دوسرے حصے میں، طلبہ کو ان تہذیبی اثرات کا مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا جس نے اسلامی فکری تاریخ کو اس کے ابتدائی دور میں متاثر کیا۔ جو بات ہم کہنا چاہ رہے ہیں اسے ایڈورڈ سعیدنے اس جملے میں بخوبی بیان کیا ہے: "جزوی طور پر سلطنتوں کی وجہ سے ، تمام  ثقافتیں ایک دوسرے سے باہم مربوط ہو جاتی ہیں، (نتیجتا) کوئی بھی ثقافت تنہا اور خالص نہیں ہوتی۔” تیسرا حصہ نسلوں  اور صدیوں کے دوران عظیم علماء اور مفکرین کے درمیان علمی و فکری تنازعات کو مد نظر رکھتے ہوئے، اسلامی روایت کو  فکری تنازعات کے ایک تسلسل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یہ حصہ روایت کے تصور کی تشکیل نو کرتے ہوئے اسے  ایک ایسی رسی کے طور پر تصور کرتا ہے جس کے مختلف دھاگے ہیں اور یہ دھاگے ایک ساتھ مل کر ایک تواتر کی تعمیر کرتے ہیں۔ اس رسی کا ہر دھاگا  ماضی کے ایک عالم یا ایک نسل کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس ماڈیول کے اہم سوالات یہ ہیں:

 

۱۔اگر اسلامی روایت ثقافتی اور فکری  وسائل کے تنوع سے وجود میں آئی تھی، تو اس دعوی کا کیا مطلب ہے کہ اسلام کے اظہار کی روایت یکساں اور خالص ہے؟

۲۔ اگر ماضی میں  علماء کا اسلامی نصوص کے علاوہ دیگر ذرائع سے  پیدا ہونے والے فکری دھاروں کے ساتھ  ایک متحرک رشتہ و رابطہ تھا، تو  موجودہ دور میں مسلمان عصری علوم کی روایات سے کس طور پر منسلک ہیں؟

۳۔اگر تخلیقی صلاحیت اور تنازع اس علمی روایت کی خصوصیات تھیں جو ہمیں ورثے میں ملی ہے،  تو کیا آج ایک صحتمند اور زندہ روایت کی بھی یہی خصوصیات ہونی چاہئے؟

Thumbnail: Mosque. Photo Credit: Maja Ruszpel, Istanbul, 2014. Public domain.

ماڈیولز
  • 2.1 جغرافیے اور آفاق

    ہمیں عالم اسلام کی تاریخ کو عالمی تاریخ کے تناظر میں کیسے رکھنا چاہئے؟ اس حصے میں ہم محوری دور کے بعد کے زمانے میں اسلام کے عروج اور اس کی اقدار اور عقائد کی تشکیل میں مقامی سیاق و سباق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ (Ah Wei/“Enjoy the Sunshine”)

    مزید پڑھیں ⟶
  • 2.2 تہذیبوں کا تصادم

    کلاسیکی اسلامی فکر کی تشکیل میں غیر ملکی اثر و رسوخ کس حد تک اثر انداز ہوا تھا؟ اس حصے میں ، ہم جائزہ لیتے ہیں کہ یونانی فکر نے اسلامی فلسفہ اور سائنس کو کس طرح متاثر کیا اور فارسی ثقافت نے اسلامی سیاسی فکر کو کس طرح متاثر کیا۔ (Lazhar Neftien/“Old Jerusalem”)

    مزید پڑھیں ⟶
  • 2.3 فکری اختلافات اور روایت کا تصور نو

    کیا اسلامی روایت محض راسخ العقیدہ عقائد کے ایک مجموعہ سے بڑھ کر ہے جسے نسل در نسل منتقل کیا گیا؟ اس حصے میں طلباء منطقیوں کے مابین ہونے والے مباحث کو پڑھیں گے اور دنیا کی ابدیت کے سوال پر ان کے نقطہ نظر کا موازنہ اسلامی علماء کے ساتھ کریں گے۔ (UNAMID/“Eid ul-Fitr...")

    مزید پڑھیں ⟶