سائنس طبعی علم کا ایک دائمی ذخیرہ نہیں ہے، بلکہ کائنات کے بارے میں مشاہدات اور دریافتوں کا ایک مسلسل ارتقاء پذیر سلسلہ ہے جو نظریات کو تشکیل دیتا ہے۔ مناسب اعداد و شمار کی  بنیاد پر پرانے نظریات  ، مثلا  زمین مرکزی نظریہ  اور فلکیات  میں سیاروں کی بیضوی حرکت کے مسائل وغیرہ، کو زیادہ درست نظریہ سامنے آجانے کے بعد رد کردیا جاتا ہے اور چھوڑ دیا جاتا ہے۔

 

وقت کے ساتھ سائنسی موزئیک میں کیا تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں؟ وحی کے نزول کے وقت سائنسی اجماعات کیا تھے؟ کیا  یہ اجماعات اسلامی نصوص میں نظر آتے ہیں؟ ماڈیول کا یہ حصہ تاریخ کے مختلف ادوار میں طبعی دنیا کے حوالے سے علمی برادری کے نظریات پیش کرتا ہے، اور ہمیں یہ سوال کرنے کی دعوت دیتا ہے کہ کیا عصری سائنسی اجماعات میں تبدیلیاں ہمارے الہیات کے مطالعے کو متاثر کرتی ہیں؟ اس آخری سوال  کے ساتھ ساتھ، بگ بینگ ، ارتقائی حیاتیات، اور عالمی حرارت میں تبدیلی، جیسے مسائل  کو ہم ماڈیول ۴ میں، زیادہ تفصیل  سے زیر بحث لائیں گے۔

 

کلیدی اصطلاحات:

سائنسی موزئیک (scientific mosaic)

سائنسی انقلاب

تھمب نیل:  پیری اور میری کیوری اپنی پیرس لیبارٹری میں،1907 سے پہلے۔ عوامی سطح۔

پڑھنے کے لیے مواد