3.2.3 تکذیب پذیری
سائنس کے فلسفے کا ایک اور کلیدی تصور، جسے کارل پوپر نے متعارف کرایا ہے، "تکذیب پذیری” ہے۔ پوپر کے اس تصور پر اس مختصر ویڈیو میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ اگر میزبان کے بولنے کی رفتار بہت تیز ہو تو داہنی طرف نیچے کی جانب دئے گئے نشان پرکلک کرکے رفتار کو اپنی سہولت کے مطابق کرسکتے ہیں۔کریش کورس آن فلوسفی، یوٹیوب پر جاری سیریز عوام اور طلبہ کے لئے ایک معاون مآخذ ہے، اگرچہ اسی موضوع پر مزید اور مختلف علمی طرز کے مطالعے کے لئے اسٹینفورڈ انسائکلوپیڈیا آف فلاسفی کے مقالات اس سے بھی زیادہ مفید ہیں۔
رہنمائی کے سوالات:
۱۔پوپر کے مطابق، کیا بغیر کسی تعین شدہ تصور کے، مشاہدہ معروضی ہو سکتا ہے؟
۲۔پوپر کے مطابق سائنس اور جعلی سائنس میں کیا فرق ہے؟
۳۔کسی مفروضے کی مثال پیش کریں جس کی تردید کی جا سکے۔ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ مفروضہ امکانی اور اتفاقی ہے؟
۴۔قطعیت کے بارے میں پوپر کے نظریات ، علم مطلق کے حوالے سے ڈاکٹر بارسییگیان کے لیکچر سے کس طرح مطابقت رکھتے ہیں؟
Video Credit: Crash Course. https://www.youtube.com/user/crashcourse/featured
Photo: "People’s Cyclopedia of Universal Knowledge (1883),” Phrenology diagram. Photo Credit: Wikipedia user Whbonney.