4.3.3 جہاں اسلام اور قوم پرستی کا ٹکراؤ ہوتا ہے

بوسنیا کے شہر موسٹر میں متروک بنک میں جنگی نقصان۔ کلارک اور کم کیز، 2010۔

قومی، نسلی، قبائلی، و ثقافتی اختلافات کی معقولیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اسلام  ان اختلافات کو خدا کی تخلیقی قدرت کی نشانیوں کے طور پر دیکھتا ہے، نہ کہ باہمی طور پر تباہ کن سیاسی ایجنڈوں کی تخلیق کی بنیاد کے طور پر۔(Renovatio, 2017)

امریکہ کے صوبہ کیلی فورنیا میں واقع زیتونا کالج کے شریک بانی، امام زید شاکر کا استدلال ہے کہ اسلامی نصوص میں جو "جنونی قبائلیت” کی تردید ملتی ہے اسے جدید دور کی قوم پرستی پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

پڑھیں: جہاں اسلام  اور قوم پرستی کا ٹکراوٴ ہوتا ہے//رینو ویشیو

رہنمائی کے سوالات:

۱۔امام شاکر قوم اور قوم پرستی کی تعریف کیسے کرتے ہیں؟

۲۔مصنف کے مطابق، قوم پرستی کے وہ کون سے عناصر ہیں جن کی اسلام مخالفت کرتا ہے؟

۳۔مصنف اس سوال سے کیسے بحث کرتے ہیں کہ اسلام قوم پرستی کے "عصری عالمی نظام” پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتا ہے؟وہ کن تاریخی مثالوں سے استفادہ کرتے ہیں؟

۴۔آپ کے ملک یا خطے میں قوم پرستی کو کس طرح  استعمال کیا جاتا ہے؟ کیا لوگ قوم پرستی کو جواز دینے کے لئے مذہب  کا استعمال ایک طاقت کے طور پر کرتے ہیں؟

تھمب نیل: بمباری سے تباہ شدہ دفتر کی عمارتBombed-out office building, Mostar, Bosnia.، موسٹار، بوسنیا۔ تصویر کریڈٹ: کلارک اور کم کیز، 2010۔ CC BY-NC-ND 2.0۔