2.2.4 کیا علامہ ابن تیمیہ الہیات کے مسائل میں عقلی استدلال کے مخالف تھے؟

کیا علامہ ابن تیمیہ کلامی مسائل میں عقل کو بحیثیت مآخذ رد کرتے ہیں؟ اس لیکچر میں جناب سیف الھادی اسی سوال کو موضوع بحث بناتے ہیں۔ موجودہ لیکچر میں موصوف علامہ ابن تیمیہ کے حوالے سے در آنے والے مزعومات کے اسباب بیان کرتے ہیں۔ وہ فلاسفہ اور متکلمین پر علامہ ابن تیمیہ کی تنقیدات کی نوعیت اور ان کے علمی پروجیکٹ کی وضاحت کرتے ہوئے خود علامہ ابن تیمیہ کے یہاں الہیات کے عقلی مسائل کی تفہیم جن بنیادوں پر ہوتی اس کو بیان کرتے ہیں۔

رہنمائی کے سوالات:

۱۔ مقرر یہ کیوں دعوی کررہے ہیں کہ ابن تیمیہ کلامی مسائل میں عقلی استددلال کے مخالف نہیں تھے۔

۲۔ابن تیمیہ کے درپیش اسلامی کلامی روایت میں کس طرح کے مسائل تھے؟

کلیدی اصطلاحات:

  • Empiricism
  • Nominalism
  • Utilitarianism
  • Peripatetic Philosophy