4.5.2 گلوبل وارمنگ: ذمہ دار کون ؟

بل گیٹس فاونڈیشن کے مالی تعاون سے کرزگیزاکٹ  نے ۲۰۲۰ء میں اس ویڈیو کو نشر کیا تھا۔ اس میں مثالوں کے ذریعہ مختلف طریقوں سے سمجھایا گیا ہے کہ کس طرح ہم گلوبل وارمنگ کے ذمہ داروں کی نشان دہی کر سکتے ہیں۔  وہ کون لوگ ہیں جن پر ضروری تبدیلی لانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ ہم دنیا میں وقوع پذیر ہونے والی تباہ کن تبدیلیوں مثلاًزمینوں کے صحرا میں تبدیل ہونے، موسم کے خراب ہونے ، مونگے کی چٹانوں (کورل ریفس) اور مچھلیوں کے قدرتی ٹھکانوں کےتباہ ہونے، اور سمندر کی سطح کے بڑھنے کے واقعات  کی روک تھام کی جا سکے۔ کرزگیزاکٹ  نے اس ویڈیو کو بنانے میں جس معلومات کا سہارا لیا اور  جو ان کے ہر دعوی کو ثبوت فراہم کرتی ہے اس یہاں سے دستیاب کیا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو جرمن اور ہسپانوی زبان میں بھی موجود ہے۔

سوالات برائے رہنمائی:

۱۔دئے گئے ثبوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس ویڈیو میں کئے گئے کسی ایک دعوی کو لیجئے، مثال کے طور پر   کسی ملک یا علاقے میں ہونے والا گرین ہاوٴس گیسوں کا مکمل اخراج۔(لنک یہاں پر موجود ہے) سائنسداں کس طرح کی شہادتوں کا استعمال کرتے ہیں؟کیا آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر کس طرح سے ان شہادتوں کو جمع کیا گیا ہے؟اس  کام میں تھوڑی تحقیق و تفتیش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

۲۔ پیش کی گئی شہادتیں یہ ثابت کرنے میں ،کہ ماحولیاتی تبدیلی کا نظریہ مشاہدہ میں آنے والے حقائق سے مطابقت رکھتا ہے، کیا کردار ادا کرتی ہیں؟مطالعہ کے مواد 3.2.5 میں حد بندی کے موجودہ معیار کی طرف دوبارہ رجوع کریں۔

۳۔ ہم کون سے ایسے دیگر طریقوں کے بارے میں غور کر سکتے ہیں جنہیں حکومتیں یا عوام ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟ ان میں سے کن دلائل کو آپ پہلے بھی سن چکے ہیں؟

۴۔ کون سی دلیل آپ کو زیادہ معقول نظر آتی ہے؟

۵۔درج ذیل لنک کے ذریعہ آپ اپنے کاربن اثرات (کاربن فٹ پرنٹ) کے بارے میں جانئے:

https://www.carbonfootprint.com/calculator.aspx.  آپ کے کاربن اثرات مطلوبہ ہدف سے کم ہیں یا زیادہ؟ آپ کے استعمال میں موجود کون سی چیزیں کاربن خارج کرتی ہیں؟

Video Credit: Courtesy of Kurzgesagt.org.

Thumbnail: Photograph of a painting of St.Rollox Chemical Works at the opening of the Garnkirk and Glasgow Railway in 1831 painted by D.O.Hill. Public domain.