2.3.5 فکری تکرار ویڈیو

مدرسہ ڈسکورسز کے ذمہ دار اعلی، ابراہیم موسی، اور لیڈ فیکلٹی، ماہان مرزا، کے درمیان غزالی اور اسلام کی متنوع روایت میں ان کی جگہ کے بارے میں  اس مختصر گفتگو کو سنیں۔ ویڈیو نوٹرے ڈیم کے آفس آف ڈیجیٹل لرننگ نے تیار کی ہے۔

رہنمائی کے سوالات:

۱۔ابراہیم موسی یہ کیوں کہتے ہیں کہ غزالی اسلامی روایت کی ایک اہم شخصیت ہیں؟

۲۔ویڈیو کے مطابق غزالی کے فکری تنازعات میں سے کسی ایک کو بیان کریں۔

۳۔کیا ابراہیم موسی کے مطابق، غزالی نے اسلام میں تعقل کی روایت کو نقصان پہنچایا؟

۴۔البیرونی اور ابن سینا کے درمیان بحث کے ایک عنصر کی نشاندہی کیجئے۔ دونوں مفکرین اپنی دلیلیں پیش کرنے کے لئے کس فکری روایت سے استفادہ کرتے ہیں؟

۵۔ تجرباتی لازمہ کسے کہتے ہیں؟

۶۔یہ علمی تنازعات اسلامی روایت کی تاریخ کے بارے میں  کس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں؟کیا اسلامی روایت غیر متنوع تھی؟

تھمب نیل: "Le penseur de la Porte de l’Enfer (musée Rodin).فوٹو کریڈٹ: جین پیئر ڈالبیرا ، 2010. CC BY 2.0۔