1.1.1 عوامی روحانیت: ہم کہاں سے آئے؟

گلیوں میں لوگ "ہم کہاں سے آئے ہیں” کا جواب کیسے دیتے ہیں؟ آپ کے خیال میں یہ عقائد کیسے تشکیل پاتے ہیں؟ کیا لوگ عقل استعمال کررہے ہیں یا وہ اپنے والدین اور دادا دادی سے سنی ہوئی باتیں منتقل کررہے ہیں؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کون سا پہلا ہے اور آخر والا کون سا ہوسکتا ہے؟ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کچھ لوگ  اپنے عقائد میں پختہ اور دوسرے تذبذب کا شکار ہیں؟

سوالات برائے رہنمائی :

  • آپ کیا دیکھتے ہیں؟ کیا آپ لوگوں کو دیکھتے ہیں جو بہکائے گئے اور گمراہ ہوئے؟ یا کیا آپ لوگوں کو ان عقائد کا اظہار کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جو معقول ہیں؟
  • ویڈیو میں موجود لوگوں کے دعوؤں کی جانچ آپ کیسے کرتے ہیں ؟جو آپ مانتے ہیں اس کی تشکیل کیسے ہوتی ہے؟
  • آپ کے انسانی فطرت ، سائنس اور سچائی کے تصورات آپ کے نقطہ ہائے  نظر کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

تھمب نیل: ”  "ملکی وے کہکشاں اور مریخ، آسٹریا.،فوٹو کریڈٹ: مارکس رئڈل ، 2018. سی سی BY-ND 2.0۔