سائنس ہمارے آس پاس کی دنیا کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے، لیکن وقت کے ساتھ سائنسی فکر میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ کون سی چیز سائنسی کوششوں کو استناد فراہم کرتی ہے؟ اور یہ فیصلہ کیسے ہوگا کہ ایک نیا نظریہ حقیقت کے زیادہ قریب ہے؟ماڈیول کا یہ حصہ ٹورنٹو یونیورسٹی کے تاریخ اور فلسفہ سائنس کے ماہر، پروفیسر ہاکوب بارسیگیان کے پڑھائے  جانے والے ایک جامع تعارفی کورس کے ویڈیوز اور لیکچروں پر مبنی ہے۔

موجودہ حصے اور بعد میں آنے والے حصوں  میں کوشش کی جائے گی  کہ طلبہ کے اندر ہمارے آس پاس کی دنیا کے بارے میں سائنسی، مصنوعی سائنسی، اور غیر سائنسی تشریحات  کو سمجھنے کے لئے ایک تنقیدی نقطہ نظر تیار ہو۔ اہم بات تمام نظریات کا علم ہونا نہیں ہے، بلکہ اہم یہ ہے کہ اس بات کا فیصلہ کیسے کیا جائے کہ انسانی تجربہ ( تجرباتی سائنس) کے حوالے سے سب سے زیادہ قریب کی سچائی کیا ہے؟

کلیدی اصطلاحیں:

  • مصنوعی سائنس
  • تجربیت
  • پیراڈائم
  • فالسی فائبلٹی

تھمب نیل: معیاری ماڈل کے ذریعے بیان کردہ ذرات کے مابین تعامل کا خلاصہ . تصویری کریڈٹ: ایرک ڈریکسلر ، 2014۔ سی سی 0 1.0 یونیورسل۔

پڑھنے کے لیے مواد