1.2.3 غزالی ، المستصفی

مشہور متکلم اور فلسفی، ابو حامد الغزالی (متوفی1111) نے وحی اور عقل کے مابین مصالحت کا ایک ایسا  نقطہٴ نظر پیش کیا جس نے اسلامی الہیات کو  خاصا متاثر کیا۔

انگریزی متن کے لیے یہاں کلک کریں (صفحات6-16)

سوالات برائے رہنمائی:

۱۔غزالی علم الکلام کو اعلی ترین علم کے طور پر کیوں متعارف کرواتے ہیں؟

۲۔کیا ان کے ذریعہ  علوم کی  "مذہبی” اور "غیر مذہبی/سیکولر” درجہ بندی کرنا  مناسب معلوم ہوتا ہے؟

۳۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس درجہ بندی کا مقصد غیر مذہبی علوم (secular sciences) کو کم اہم یا غیر ضروری قرار دینا ہے؟ یا غزالی  علوم کی یہ تقسیم محض  ان  علوم کے استعمال کردہ  ذرائع علم کی بنا پر کر رہے ہیں: دینی علوم کی بنیاد وحی اور سیکولر علوم کی بنیاد طبیعت (nature) ہے؟

۴۔جب ہم اس طرح سے دیکھتے ہیں ،توکیا غزالی کے علم کلام کو ان دو نوں طرح کے علوم کے امتزاج کے طور پر پیش کرنا زیادہ با معنی لگتا ہے؟

تھمب نیل: "کنبہ” تصویر کا کریڈٹ: کارلوٹا روما ، 2014۔ سی سی کے ذریعہ 2.0

نوٹ: اگر آپ کو نیچے دی گئی پی ڈی ایف دیکھنے میں دشواری ہو تو آپ یہاں سےمتن کو ڈاوٴون لوڈ کرسکتے ہیں۔