3.1.1 سائنس کی تاریخ اور فلسفہ کا تعارف

ہماری ثقافت سائنسی دعووٴں اور سائنسی تحقیقات  کے تکنیکی نتائج سے بھری ہوئی ہے۔ ہم عوامی نیوز میڈیا میں سائنسی دریافتوں  کے بارے میں سننے کے عادی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، بہت سارے پیشوں میں  ایک حد تک سائنسی خواندگی کو لازم قرار دیا جانے لگا ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ ایک ماہر سائنس داں کے طور پر اپنا کریئر بھی بنا رہے ہوں۔ کہنا یہی ہے کہ ہم ہر وقت "سائنس” کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا واقعی ہم نے یہ سوچنے کے لئے وقت نکالا ہے کہ سائنس اصل میں ہے کیا؟ سائنسی نظریات کو کیسے قبول اور کیسے رد کیا جاتا ہے؟ اور سائنسی دعووٴں  پرہم کس حد تک یقین  رکھ سکتے ہیں؟(Barseghyan et al..، 2018)

ٹورنٹو یونیورسٹی میں ڈاکٹر ہاکوب بارسیکھیان کا یہ پہلا لیکچر  ہے جو سائنس کی تاریخ اور اس کے فلسفے کے اہم سوالات کا تعارف پیش کرتا ہے۔ عوام میں مشہور ہے کہ جب سائنس نے خود کو مذہب سے آزاد کر لیا، اس وقت ایک سائنسی انقلاب  آیا اور اسی کے ساتھ حقیقی سائنس کی ابتدا ہوئی۔  اس کہانی کے مطابق گیلیلیوں جیسے سائنس دانوں کو  عقل کا استعمال کرنے کی وجہ سے ستایا گیا۔  لیکن کیا سائنس اور جعلی سائنس کے درمیان حد بندی واضح ہے؟ کیا سائنس کا طریقہ کار عقلی، آفاقی ، اور ناقابل تغیر ہے؟  ان سوالوں کی تحقیقات  ہم سائنس کے فلسفہ کے کچھ بنیادی تصورات کے مطالعہ سے کریں گے۔

پڑھیں: باب 1: تعارف // یونیورسٹی آف ٹورنٹو اوپن ای ٹیکسٹ

رہنمائی کے سوالات:

۱۔آپ کو ان میں سے کتنے سائنسی افسانوں پر یقین تھا؟

۲۔پروفیسر بارسیکھیان یہ کیوں  کہتے ہیں کہ سائنس کی تاریخ کی لکھتے وقت  افراد اور اداروں کے بجائے ہمیں نظریات پر توجہ  مرکوز کرنی چاہئے؟

۳۔ پروفیسر بارسیکھیان نظریہ کی وضاحت کیسے کرتے ہیں؟

۴۔سائنسی موزیک کیا ہے؟

۵۔جب طبیعات کا ایک نیا  نظریہ سامنے آتا ہے، تو کیا ہم موزیک کے متعلقہ عناصر کو باقی رکھ سکتے ہیں؟ کیا  فلکیات کا ہیلیو سینٹرک ماڈل ارسطو کی طبیعیات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے؟

۶۔ مذہب اور الہیات کے مطالعہ کے حوالے سے    ۱۷ ویں اور ۱۸ ویں صدی کا سائنسی موزیک ہمارے  موجودہ موزیک سے کیسے مختلف ہے؟

۷۔سائنس اور فلسفہ سائنس میں کیا فرق ہے؟

۸۔فلسفہ کے ذریعہ ہم سائنسی تبدیلی کے بارے میں ایسا کیا سمجھ سکتے ہیں جو تاریخ کے ذریعہ نہیں سمجھ سکتے؟

۹۔سائنس کی تاریخ اور فلسفہ دنیا کو علمی انداز میں جاننے میں ہماری کیسے مدد کر سکتا ہے؟

ویڈیو کریڈٹ: Barseghyan, H. (2015)۔ سائنس کی تاریخ اور فلسفہ پر لیکچرز۔ لیکچر 1. https://www.youtube.com/watch?v=bNKSwqgl4HQ&feature=emb_logo سے حاصل کیا گیا۔

آن لائن متن: Barseghyan, H.; Overgaard, N. & Rupik, G. (2018)۔ تاریخ اور فلسفہ سائنس کا تعارف۔ https://ecampusontario.pressbooks.pub/introhps// پر دستیاب ہے۔

تھمب نیل: "گرویٹیشنل لینس The Gravitational Lens G2237 + 0305.۔” تصویری کریڈٹ: NASAESA, اور STScI 1990۔ پبلک ڈومین۔ ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ پر سوار یورپی خلائی ایجنسی کے فینٹ آبجیکٹ کیمرہ سے Quasar کی تصویر کشی کی گئی۔