2.1.3 مختلف ممالک میں اسلام اتنا متنوع کیوں ہے؟

.
برٹش میوزیم میں 11 ویں صدی کا شمالی افریقی قران ویکی میڈیا صارف لارڈ ہیرسآج 

آج دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان ہیں، جو اسلام کو عیسائیت کے بعد کرہ ارض پر دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بناتے ہیں۔ لیکن یہ ایک متنوع اور زرخیز مذہب ہے، لہذا  اس تنوع کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مذہب کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔(دی کنورسیشن:2016).

یہ مضمون عصری اسلام ااور اسلامک اسٹیٹ پر تحریر کی جانے والی ایک سیریز کا حصہ ہے جو  "دی کنورسیشن” کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا۔ اس کے مصنف ، ہارون ہیوز، روچسٹر یونیورسٹی میں یہودی مطالعات کے پروفیسر ہیں۔ یہ مضمون اسلام کے مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کا ایک قابل فہم اجمالی خاکہ پیش کرتا ہے۔ اگرچہ علماء کے لئے یہ مضمون ایک ابتدائی درجہ کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن جو دیکھنے کی بات ہے وہ یہ ہے کہ کس طرح اس مضمون میں تاریخ، جغرافیہ، اور ثقافت کے ساتھ مذہبی تنوع کے تعلق کو جوڑ کر دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مضمون کا مطالعہ کرنا فائدہ مند ہوگا۔ اسلام  کے مختلف فرقوں کو چارٹ میں دیکھنا اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کے نقشے پر فرقوں کی تقسیم کو سنی، شیعہ، اور اباضی  کے خانوں میں دیکھنا بھی فائدہ مند ہے۔

پڑھیں: مختلف ممالک میں اسلام اتنا متنوع کیوں ہے”//دی کنورسیشن”

رہنمائی کے سوالات:

۱۔مختلف جگہوں اور مختلف اوقات  میں اسلامی معمولات میں فرق کیوں واقع ہوتا ہے؟

۲۔مصنف صوفیاء کے مزارات کی زیارت کا موازنہ کس مذہبی طریقہ سے کرتا ہے؟اس میں مزید مماثلتیں یا فرق کیا ہو سکتے ہیں؟

۳۔آپ کے خیال میں تصوف اور اسلام کے روایت  پسند تصورات کے درمیان کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟

تھمب نیل: 11 صدی کا شمالی افریقہ کا قرآن فوٹو کریڈٹ: برٹش میوزیم ، وکیمیڈیا کامنز یوزر لارڈ ہیرس۔ CC BY-SA 3.0