3.1.6 اسلام اور سائنس کی کشمکش
اس لیکچر میں پروفیسر ابراہیم موسی کا موضوع “اسلام اور سائنس “ہے۔ دورے جدید میں تجرباتی سائنس کے نشو و ارتقاء نے سماجی علوم و فلسفہ پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ نئی دریافتوں کی روشنی میں قدیم اسلامی الہیات، جس کا ایک بڑا مآخذ قدیم سائنس اورتصور کائنات تھا، کو جو چیلنجز درپیش آئے، علماءنے انہیں کس طرح سے سمجھا اور حل کرنے کی کوشش کی؟ یہ لیکچر اس بات پر روشنی ڈالتا ہے۔ پروفیسر موسی تجرباتی سائنس سے متعلق قدیم اور جدید علماء کے تعامل کوگہرائی سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں، اور جدید دور میں علماء کے یہاں جو فکری التباسات پیدا ہوئے اس پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔مزید، پروفیسر موسی موجودہ دور میں اسلامی الہیات کی تفہیم میں جدید سائنس سے استفادےکے متوازن اور مفید منہج کی بھی وضاحت کرتے ہیں۔ آپ کا یہ لیکچر اسلام اور سائنس کی موجودہ کشمکش کو سمجھنے کے لئے بہت اہم اور مفید ہے۔