1.2.1 ہم کیسے جانتے ہیں؟
یہ ویڈیو علم کی نوعیت پر اہم سوال اٹھاتا ہے؛ ہم کس طرح اندازہ کرسکتے ہیں کہ آیا یہ علم درست ہے یا نہیں ؟ اور یہ کہ ہم ارتقائی نقطہ نظر سے انسانی فطرت کے بارے میں کس طرح سوچ سکتے ہیں؟ اس ویڈیو میں ہمیں کچھ اہم سوالات پر غور کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
رہنمائی کے سوالات:
۱۔ زبان ، علم اور حقیقت کے مابین کیا تعلق ہے؟
۲۔ کیا نظریہ اینتھروپوسین کو الہیات میں نئی سمتیں درکار ہیں؟
۳۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ عہد اینتھروپوسین کو عاجزی و انکساری کے عہد کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے؟
۴۔اگر انسانی فطرت کو جامد یا پھر تغیر پذیر سمجھا جائے، تو اس کے علم الہیات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟