1.2.4 تفتازانی، ” شرح العقائد”

سعد الدین تفتازانی (متوفی 1390) کا تعلق ایران سے تھا۔ آپ اپنے زمانے کے نامور علماء میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے الہیات، قانون، اور بلاغت جیسے مختلف علوم کے شعبوں میں اپنے اثرات چھوڑے۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کے زمانے  تک آتے  آتے علم کلام اور فلسفہ میں فرق کر پانا تقریباً مشکل ہو گیا تھا۔

رہنمائی کے سوالات:

۱۔علم کلام کی تاریخ، جس طرح سے تفتازانی نے بیان کی ہے، آپ کو اسلامی فکر کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

۲۔آپ کو کیوں لگتا ہے کہ شرح العقائد کی شروعات  نظریہ علم  کے بیان سے کیوں ہوتی ہے؟

۳۔کیا آج کے فلسفیوں اور سائنس دانوں کی جماعت نے علم کے نظریہٴ مطابقت کو قبول کر لیا ہے؟

ہم ان سوالات پر ماڈیول 3 میں زیادہ تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ مندرجہ بالا سوالات صرف ان مسائل کے بارے میں سوچنے کے لئے ہیں جو سائنس کے فلسفہ سے وابستہ ہیں اور قدیم علم کلام میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں۔

۔

تھمب نیل: "xSyrie2.” فوٹو کریڈٹ: مارک ویرارک، 2010۔ سی سی BY-ND 2.0

نوٹ: اگر آپ کو نیچے دی گئی پی ڈی ایف دیکھنے میں دشواری ہو تو آپ یہاں سے اسے ڈاوٴون لوڈ کرسکتے ہیں۔