گینڈے۔ زراف۔ پینتھرز۔یہ مخلوق معدوم ہونے کے قریب ہیں۔ مکھی اور زرگل کو منتقل کرنے والے دیگر حشرات کی آبادی میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ ہم اینتھروپوسین کے دور میں "چھٹی معدومیت” کا باعث بن رہے ہیں۔یہ ایک ایسا دور ہے جس میں آب و ہوا اور ماحولیات پر انسانی سرگرمی کا اثر و رسوخ غالب ہو رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ معدومیت انسانی زراعت اور عالمی حرارت سے جڑی ہوئی ہے۔
بے شک ، صرف غیر انسانی جانیں ہی خطرے میں نہیں ہیں، بلکہ ہماری اپنی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے درمیان معاشرے میں موجود سب سے زیادہ کمزور لوگ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، اور زمین پر پہلے سے پھیل رہی عالمی تبدیلیوں سے خود کو معاشی طور پر بچانے کے قابل نہیں ہو پائیں گے۔ اگر یہ سلسلہ تیزی سے جاری رہا تو ایک صدی کے اندر ہی جزیروں پر آباد قومیں کھارے پانی میں غرق ہو جائیں گی۔ خشک سالی اور صحراوٴں کے رقبے میں ہونے والے اضافوں کے ساتھ سیاسی اور معاشرتی عدم استحکام نے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کے لئے مجبور کر دیا ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔ طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اور جنگلوں میں آگ لکنے جیسے واقعات عام ہو گئے ہیں۔
انسانوں کی وجہ سے بڑھنے والی عالمی حرارت کے نظریہ کو ثابت کرنے کے لئے شواہد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تاہم سیاسی طور پر ضروری اقدامات ابھی تک نہیں کئے گئے ہیں۔ کچھ ریاستیں، جیسے امریکہ، سائنس کے جواز کے بارے میں قومی سطح پر مباحثوں میں الجھی ہوئی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ سیاسی قائدین جو آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرات کو تسلیم کرتے ہیں ، طرز زندگی کی مطلوبہ تبدیلیوں کی شدت کی وجہ سے مجبور ہیں۔ دولت مند معاشروں میں اس کے اثرات قیمتوں میں بڑھوتری اور کھپت میں تیزی سے کمی کے طور پر نظر آئیں گے۔ اور غریب طبقات میں اس کا مطلب خوشحالی کے غالب راستوں میں رکاوٹ ہوگا، یا کم از کم ان راستوں میں رکاوٹ ہوگی جو مغرب کے حالیہ صنعتی ممالک نے اختیار کر رکھے ہیں ۔
ماڈیول کا یہ حصہ سائنس اور روایت کی اکائیوں کو بروئے کار لاتا ہے، کیوں کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سائنس کس طرح عمل کرتی ہے تاکہ مستند اور تسلیم شدہ سائنسی مسلمات کو بے بنیاد اورغیر سائنسی نظریات سے ممتاز کیا جا سکے۔ اسی طرح، اگر روایت کو ایک ایسی لمبی رسی کے طور پر متصور کیا جائے جس میں بہت سارے دھاگے ہیں، تو ہم زندہ روایات اور علوم کی ایک لمبی تاریخ کی مدد لے سکتے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ مستقبل میں روایت کو کس سمت میں جانا چاہئے۔
یہ نقطہ ان سوالات کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
کیا روایت کی کچھ خاص تشریحات ہمارے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیتی رہی ہیں، یا اس سے بھی بڑھ کر ، اس نقصان کا جواز فراہم کرتی رہی ہیں؟ اسلامی روایت کی روشنی میں ہمیں مخلوق کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس نظر سے دیکھنا چاہئے؟ اپنی ذات کے متعلق، دوسروں کے متعلق (خاص طور پر وہ جو سب سے زیادہ کمزور ہیں)، اور ہمارے آس پاس کی جاندار اور غیر جاندار مخلوق کے تعلق سے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟ مستقبل کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے وہ کون سی رہنما اقدار ہیں جو ہم اپنے بچوں اور مستقبل بعید میں پیدا ہونے والی نسلوں کی طرف منتقل کرنا چاہیں گے؟
کلیدی اصطلاحات:
- اینتھروپوسین
- ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج)
- گلوبل وارمنگ
تھمب نیل: آرٹسٹ رینڈڈیشن آف مارس2020روورنمونے والے نلکے کے ساتھ 2020 تصویری کریڈٹ: ناسا / جے پی ایل – کالٹیک۔ عوامی ڈومین۔
پڑھنے کے لیے مواد
4.5.1: گلوبل وارمنگ کی سائنسی تفہیم
Climate change is causing irreparable harm to creation. What do we know about it? (USFS/"Polar bear cubs")
مزید پڑھیں4.5.2 گلوبل وارمنگ: ذمہ دار کون ؟
Who should be responsible for the cost to address climate change? (D.O.Hill/"St. Rollox Chemical")
مزید پڑھیں4.5.4: کمیونٹی کی موافقت اور عالمی بے عملی
جیسا کہ ریاستیں اس بات پر بحث کرتی ہیں کہ گلوبل وارمنگ کو محدود کرنے کے لیے کس کو کوشش کرنی چاہیے، مقامی کمیونٹیز پہلے ہی خلل ڈالنے والی تبدیلی کے لحاط سے اپنے آپ کو ڈھال رہی ہیں۔ (University College London/"Stilt Houses")
مزید پڑھیں4.5.6 ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے اسلامی ماڈل
جب کوئی پرندے یا پودے کو تکلیف دیتا ہے تو وہ عبادت گزاروں کی جماعت کو خاموش کر رہا ہوتا ہے۔ (Richard Walker/"Morning Bluebells")
مزید پڑھیں