1.4.2 اسلام اور جدیدیت

ٹربن ، پہلے چینی مسلمانوں کے لیے زیارت گاہ تھی پھر اسے ریاست نے بند کر دیا۔ رائے برمن ، 2005۔

 

پڑھیں: معاصر اسلامی فکر کے اخلاقی چیلنجز / Al Sharia//

یہ لیکچر مدرسہ ڈسکورسز کے چیف انویسٹیگیٹر ڈاکٹر ابراھیم موسی نے فیض کے تاریخی شہر میں مراکش کے شاہ محمد ششم کے منعقد کردہ پروگرام میں 7 اکتوبر ، 2008 کو دیا تھا۔ یہ لیکچر جس کا عنوان معاصر اسلامی فکر کے اخلاقی چیلنجز ہے اسلام اور جدیدیت کے درمیان منقطع ہو جانے والے تعلقا ت کی وجوہات کا جائزہ پیش کرتا ہے اور اس کا موضوع اخلاقیات کی اہمیت کو بیان کرنا ہے جو کہ اسلامی زندگی میں بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔

 

رہنمائی کے سوالات:

 

۱۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے مطابق جدیدیت کی امتیازی خصوصیت کیا ہے؟

۲۔جدیدیت نے کس طرح سے دنیا کو تبدیل کیا ہے؟

۳۔ڈاکٹر موسی کے نزدیک اسلام کا سنہری دور دور جدید کے چیلنجز کا حل دریافت کرنے میں ہماری کس طرح مدد کر سکتا ہے؟

۴۔کیا مذہب جدیدیت کے مقابلے میں اختیار کے مختلف ذرائع پیش کرتا ہے؟ کون ، یا کیا ، سچ کا تعین کرتا ہے؟

۵۔ پروفیسر ابراہیم موسی دنیاوی اور مذہبی علوم کے درمیان موجود تقسیم کو دور کرنے کی کیا تجویز پیش کرتے ہیں؟

تھمب نیل: Turban holy site, China.۔ تصویر کریڈٹ: رائے برمن ، 2005. CC BY-NC-ND 2.0۔