1.3.6 تاریخی سائنس کا قابل اعتبار ہونا
سائنس کی ان تینوں اقسام میں سے ہر ایک اس قابل ہے کہ نئی دریافتیں کر سکے، اور پھر ان دریافتوں کو سائنس کی دوسری اقسام کے ذریعہ آزمایا جاتا ہے۔ تفتیش کے یہ مختلف انداز ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں اور ایک دوسرے کی اصلاح کرتے ہیں، جس سے طبعی دنیا اور اس کی تاریخ کی بہتر تفہیم میں مدد ملتی ہے۔ (Biologos, 2017)۔
تاریخ کے ذریعے علم حاصل کرنے کے طریقے دوسری سائنسوں سے کس طرح متعلق ہوتے ہیں؟ کیا سائنس ایک مجموعہ علم کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ مندرجہ ذیل لنک میں دیا گیا مضمون تجرباتی، مشاہداتی، اور تاریخی سائنس پر بحث کرتا ہے اور سائنس کے ساتھ موافقت کر کے اس کے ذریعہ خدا کی تخلیق کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔
پڑھیں: تاریخی سائنس کا قابل اعتبارہون؟
سوالات برائے رہنمائی:
۱۔تاریخی سائنس، مشاہداتی سائنس سے کس طرح مختلف ہے؟
۲۔کن مواقع پر تجرباتی کے بجائے مشاہداتی سائنس کا استعمال ضروری ہے؟
۳۔تجرباتی، مشاہداتی، اور تاریخی سائنس میں کیا مشترکات ہیں؟
۴۔تینوں طریقے کیوں ضروری ہیں؟
تھمب نیل: ": “Silversea Silver Explorer.سلورسا سلور ایکسپلورر۔” فوٹو کریڈٹ: روڈرک ایمی۔ سی سی بائی 2.0۔