1. ماضی سے متعلق نظریہ سازی
اس ماڈیول کی ابتداء میں ہم انسانی ثقافتوں میں موجود روز تخلیق اور روز آخرت سے متعلق مختلف نظریات و عقائد کا جائزہ لیں گے۔ ابراہیمی مذاہب (یہودیت، عیسائیت، اور اسلام) میں تخلیق اور آخرت کے حوالے سے موجود نظریہ ان ہی متعدد نظریات میں سے ایک ہے۔ ہم کیوں مانتے ہیں کہ ایک نظریہ درست ہے اور دوسرا نہیں؟ اسلامی علمی روایت نے اس طرح کے سوالات پر توجہ دی ، اور یہ اصول قائم کیا کہ عقل ، علم کے مطالعے اور استدلال کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
مندرجہ ذیل حصے طلباء کو علمیات (علم سے متعلق نظریات کا مطالعہ) اور تاریخ کے علم سے متعارف کراتے ہیں۔ ایک ہی واقعے سے متعلق مختلف روایات کے ذریعے تاریخ کا تعارف پیش کیا گیا ہے اور اس سے پیدا ہونے والی تکثیریت سے نمٹنے کے لئے اسلامی فکری تاریخ میں کی جانے والی کلامی کوششوں کو مثالوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ یہاں ہمیں علم کلام میں عقل کے کردار اور اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس ماڈیول میں دو اہم سوالوں کو اٹھایا گیا ہے:
۱۔ اگر علم الہیات یا کلام کو وحی کی مدد کے بغیر محض عقل کی مدد سے جواز فراہم کیا جائے، تو پھروقت کے ساتھ ہمارے فہم میں ہونے والی تبدیلیاں الہیات کے عقلی جوازوں کو کس طرح متاثر کریں گی؟
۲۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ روایت ہماری واحد رہنما ہے، تو پھر آج تاریخ کو سمجھنے میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں کیا روایت سے ہمارے تعلق کو بھی تبدیل کر دیں گی؟
اس موضوع پر مزید مطالعے کے لئے اس linkکے ذریعے ان متون کی فہرست حاصل کی جا سکتی ہے جو ہمارے اس کورس کا حصہ تھے، لیکن اس ویب سائٹ پر موجود نہیں ہیں۔
Thumbnail: Genesis. Photo Credit: Carl Jones, 2014. CC BY-NC-ND 2.0.
ماڈیولز
1.1 تخلیق کی کہانیاں
تخلیق کی دوسری روایات اگر سچ نہیں تو آخر ابراہیمی روایت کو کیوں کر درست اور سچ مانا جائے؟ کیا کہانی لفظی ہے یا تمثیلی؟ اس حصے کا آغاز دنیا بھر سے تخلیق کے افسانوں کو پیش کرنے سے ہوتا ہے ، جس میں ابراھیمی روایات کے ساتھ کائنات کے بارے میں سائنس کی بتائی ہوئی نئی کہانی بھی شامل ہے . (Tanti Ruwani/”Wishing a Prayer”)
مزید پڑھیں ⟶1.2 ہم کیسے جانتے ہیں؟
مسلم روایت نے اس مقام کو کس طرح سمجھا ہے جوعلم الہیات کی جستجو میں آزادانہ تعقل کو حاصل ہے؟ اس حصے میں طلباء کو اسلامی الہیات کی عقلی بنیادوں سے تعارف کرایا گیا ہے ، جسے فلسفیانہ یا جدلیاتی الہیات بھی کہا جاتا ہے۔ (Mark Fischer/“Mosque Book”)
مزید پڑھیں ⟶1.3 تاریخ کے فلسفے
تاریخ کے مطالعے کے تئیں کیا کچھ معاصر اقدامات ہورہے ہیں؟ تاریخ کا علمیات اور فن تشریح سے کیا تعلق ہے؟ اس حصے میں تاریخ اور فلسفہ کے مابین تعلق کا کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں خصوصی توجہ اس امر پر دی گئی ہے کہ آج کے دور کے مطالعہ تاریخ اور ماضی کے مطالعہ تاریخ میں کیا فرق ہے۔ . (Scott Koch/Fez Gate)
مزید پڑھیں ⟶1.4 روایت اور جدیدیت
علمی روایت کے مختلف پہلوؤں کو انسانی عقل سے کس طرح مشروط کیا گیا ہے؟ اس حصے میں اخلاقیات کے مختلف نظریات شامل ہیں جو ہمیں "اچھائی" تک منظم طریقے سے پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔ مختلف اخلاقی نظریات کے پیچھے علم اور انسانی فطرت کے مسابقتی نظریات پائے جاتے ہیں۔. (Chris Ford/”Moroccan Light”)
مزید پڑھیں ⟶