1.3.7 ابن خلدون، مقدمہ

یقینا  ایسا دعوی کرنے میں، جیسا کہ عصر حاضر کے ایک عرب فاضل، ساطع الحصری  نے کیا ہے، کوئی مضائقہ نہیں کہ اپنی کتاب مقدمہ کے پہلے باب میں ابن خلدون عمومی عمرانیات، باب دوم اور سوم میں سیاسی عمرانیات، باب چہارم میں شہری  زندگی کی عمرانیات، باب پنجم میں معاشی عمرانیات اور باب ششم میں علم کی عمرانیات بیان کرتے ہیں۔ ابن خلدون کا کام تاریخ نگاری، اقتصادیات، سیاست اور تعلیم سے متعلق شاندار مشاہدات سے بھرپور ہے۔ ان کے مرکزی خیال، عصبیہ یا "معاشرتی یک جائیت” کے ذریعہ یہ چیزیں یکجا ہو جاتی ہیں۔ یہی وہ نقطہ وحدت ہے جو قبائل اور دیگر خونی رشتوں پر مبنی چھوٹے گروہوں میں ا