اس ماڈیول میں طلباء کو سائنس کی تاریخ اور فلسفے سے دو مخصوص مقاصد کے پیش نظر متعارف کروایا گیا ہے:(۱) قدیم سے جدید دور تک انسانی فکر کی تاریخ اور سائنسی منطق کے بدلتے پیراڈائم کے بارے میں تاریخی تناظر مہیا کرنا؛ اور( ۲) عصری نظریاتی چیلنجوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے نظریاتی وسائل مہیا کرنا۔
اس ماڈیول کے اہم سوالات:
۱۔اگر سائنس کے ذریعہ ہم یقینی علم حاصل نہیں کر سکتے تو پھر ہم عقل پر اعتماد کیوں کریں، اور وہ بھی اس صورت میں جب کہ ہمارے پاس وحی ہے جو ہمیں یقینی علم فراہم کرتی ہے؟
۲۔ایسے سائنسی نظریہ حیات کی موجودگی میں جو مادیت پر مبنی طریقہ کار پر منحصر ہو، علم الہیات کس طرح ترقی کر سکتا ہے؟
۳۔روایت اپنی سالمیت کو اس وقت کس طرح برقرار رکھ سکتی ہے جب کہ حقیقت کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کرنے والے وہ بنیادی ادراکات جو کبھی ماضی میں ہماری عقل کی رہنمائی کرتے تھے اب صحیح تصور نہیں کئے جا تے ہیں؟
اس ماڈیول میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر ہاکوب بارسیگیان، کےسائنسی نظریہ حیات پر ایک آن لائن کورس کے لئے دئے گئے لیکچرکی ایک سیریز اور متن سے استفادہ کیا جائے گا۔ ہم طلبہ کو ترغیب دلاتے ہیں کہ وہ ان تمام لیکچرز کو سنیں۔ لیکچرز کو سننے کے لئے یہاں کلک کریں۔ حالانکہ ، اس ماڈیول کے نصاب کے لئے یہ لیکچرز ضروری نہیں ہیں۔
ہم طلبہ اور پروفیسر حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ہر حصے کے لئے تجویز کردہ مواد کے ساتھ ساتھ ان متون کا بھی ذاتی طور پر مطالعہ کریں جنہیں ہم نے اپنے اصل کورس میں استعمال کیا ہے۔ مندرجہ بالا ویڈیو میں بیان کردہ "صوفی کی دنیا ” کی طرح بہت سارا مواد ایسا ہے جسے عام رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس کورس میں استعمال کئے گئے ایک مضمون کی تلخیص کے ساتھ ساتھ اس کورس میں اضافی طور پر پڑھائے جانے والے متون ، جو کہ اس ویب سائٹ پر موجود نہیں ہیں، کی فہرست کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Thumbnail: A Mother’s Love. Photo Credit: Lυвαιв, 2010. CC BY-NC-SA 2.0.
ماڈیولز
3.1 تعارف
کیا سائنس کا طریقہ عقلی ، آفاقی ، اور غیر متبدل ہے ؟ ہم ان سوالات کی تحقیقات سائنس کے فلسفہ کے حوالے سے موجود کچھ ضروری تصورات کے ساتھ شروع کرتے ہیں۔. (St. Blaize/"Mural")
مزید پڑھیں ⟶3.2 سائنس کا فلسفہ
سائنس کے فلسفے کے اہم سوالات کا تعلق علم اور سچائی کی نوعیت ، نظریہ ارتقاء ، سائنسی طریقہ ، سائنسی تبدیلی کے قوانین اور .. (Eric Drexler/"Standard Model")
مزید پڑھیں ⟶3.3 سائنس کی تاریخ
سائنس کی تاریخ کے اہم سوالات تاریخ کے مخصوص ادوار میں پیش کردہ مخصوص سائنسی نظریات ، دریافتوں ، اور تجربات سے متعلق ہیں۔ (Wikimedia/"Pierre and Marie Curie")
مزید پڑھیں ⟶3.4 مابعد الطبیعاتی مفروضے
خلا ، وقت ، دماغ اور مادے کی نوعیت کے بارے میں آج کل کون سے مفروضے سائنسی طورپر درست مانے جاتے ہیں؟ (Ivan T/"Призма")
مزید پڑھیں ⟶