3. سائنسی اور مذہبی تصور حیات

لوگوں کو عملی اور متعلقہ رہنمائی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اسی وقت اپنے بنیادی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ، اسلام جدید دور میں مذہبی بصیرت اور اخلاقی طاقت کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت دیتا ہے۔(Lυвαιв/“A Mother's Love”)

By |2023-08-15T10:54:00+00:00جولائی 9, 2021|

2.3 فکری اختلافات اور روایت کا تصور نو

کیا اسلامی روایت محض راسخ العقیدہ عقائد کے ایک مجموعہ سے بڑھ کر ہے جسے نسل در نسل منتقل کیا گیا؟ اس حصے میں طلباء منطقیوں کے مابین ہونے والے مباحث کو پڑھیں گے اور دنیا کی ابدیت کے سوال پر ان کے نقطہ نظر کا موازنہ اسلامی علماء کے ساتھ کریں گے۔ (UNAMID/“Eid ul-Fitr...")

By |2023-07-30T11:32:11+00:00جولائی 8, 2021|

2.2 تہذیبوں کا تصادم

کلاسیکی اسلامی فکر کی تشکیل میں غیر ملکی اثر و رسوخ کس حد تک اثر انداز ہوا تھا؟ اس حصے میں ، ہم جائزہ لیتے ہیں کہ یونانی فکر نے اسلامی فلسفہ اور سائنس کو کس طرح متاثر کیا اور فارسی ثقافت نے اسلامی سیاسی فکر کو کس طرح متاثر کیا۔ (Lazhar Neftien/“Old Jerusalem”)

By |2023-07-25T15:19:56+00:00جولائی 8, 2021|

2.1 جغرافیے اور آفاق

ہمیں عالم اسلام کی تاریخ کو عالمی تاریخ کے تناظر میں کیسے رکھنا چاہئے؟ اس حصے میں ہم محوری دور کے بعد کے زمانے میں اسلام کے عروج اور اس کی اقدار اور عقائد کی تشکیل میں مقامی سیاق و سباق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ (Ah Wei/“Enjoy the Sunshine”)

By |2023-07-30T10:01:15+00:00جولائی 8, 2021|

2.علم الہیات کی روایت کو اصل سیاق میں پیش کرنا

اسلامی روایت میں تاریخ کا فلسفہ سے کس طرح کا تعلق ہے؟ اس ماڈیول میں طلبا تہذیبی اثرات کو سمجھنے ، فکری اختلافات کے تسلسل کا جائزہ لینے اور اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ کس طرح روایت کو ایک ایسی رسی کے طور پر دیکھا جاسکتاہے جو مختلف دھاگوں سے مل کر وجود میں آئی ہے ، اسلامی تاریخ کا جائزہ لیں گے۔. (Maja Ruszpel/“Mosque”)

By |2023-08-15T10:51:39+00:00جولائی 8, 2021|

1.4 روایت اور جدیدیت

علمی روایت کے مختلف پہلوؤں کو انسانی عقل سے کس طرح مشروط کیا گیا ہے؟ اس حصے میں اخلاقیات کے مختلف نظریات شامل ہیں جو ہمیں "اچھائی" تک منظم طریقے سے پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔ مختلف اخلاقی نظریات کے پیچھے علم اور انسانی فطرت کے مسابقتی نظریات پائے جاتے ہیں۔. (Chris Ford/”Moroccan Light”)

By |2023-07-29T19:44:15+00:00جولائی 7, 2021|

1.3 تاریخ کے فلسفے

تاریخ کے مطالعے کے تئیں کیا کچھ معاصر اقدامات ہورہے ہیں؟ تاریخ کا علمیات اور فن تشریح سے کیا تعلق ہے؟ اس حصے میں تاریخ اور فلسفہ کے مابین تعلق کا کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں خصوصی توجہ اس امر پر دی گئی ہے کہ آج کے دور کے مطالعہ تاریخ اور ماضی کے مطالعہ تاریخ میں کیا فرق ہے۔ . (Scott Koch/Fez Gate)

By |2023-07-25T14:26:21+00:00جولائی 7, 2021|

1.2 ہم کیسے جانتے ہیں؟

مسلم روایت نے اس مقام کو کس طرح سمجھا ہے جوعلم الہیات کی جستجو میں آزادانہ تعقل کو حاصل ہے؟ اس حصے میں طلباء کو اسلامی الہیات کی عقلی بنیادوں سے تعارف کرایا گیا ہے ، جسے فلسفیانہ یا جدلیاتی الہیات بھی کہا جاتا ہے۔ (Mark Fischer/“Mosque Book”)

By |2023-07-29T16:54:23+00:00جولائی 4, 2021|

1. تاریخ سے متعلق نظریہ سازی

ہم کہاں سے آئے ہیں؟ ہم تکثریت سے نمٹنے کے لئے روایتی اسلامی مذہبی نقطہ نظر کو تلاش کریں گے ، اور ان نقطہ ہائے نظر کو سائنسی اور انسان دوستانہ شعبوں سے عصری نقطہ نظرکےحوالے سے ہونے والے مباحثہ میں استعمال کریں گے۔ (Carl Jones/"Genesis")

By |2023-08-15T10:50:15+00:00جولائی 4, 2021|

1.1 تخلیق کی کہانیاں

تخلیق کی دوسری روایات اگر سچ نہیں تو آخر ابراہیمی روایت کو کیوں کر درست اور سچ مانا جائے؟ کیا کہانی لفظی ہے یا تمثیلی؟ اس حصے کا آغاز دنیا بھر سے تخلیق کے افسانوں کو پیش کرنے سے ہوتا ہے ، جس میں ابراھیمی روایات کے ساتھ کائنات کے بارے میں سائنس کی بتائی ہوئی نئی کہانی بھی شامل ہے . (Tanti Ruwani/”Wishing a Prayer”)

By |2023-07-25T14:10:53+00:00جولائی 4, 2021|
Go to Top