مدرسہ ڈسکورسز کے نصاب پر ایک نظر

اس نصاب کو چار حصوں (ماڈیولز) میں اس طرح سے تقسیم کیا گیا ہے کہ ہر ایک حصے کی تعلیمی میعاد  ایک سیمسٹر میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ پہلا حصہ تاریخ سے  متعلق ہے، اور دوسرے حصے میں علم الہیات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اسی طرح تیسرے حصے میں  سائنس اور چوتھے حصے میں علم الہیات کو درپیش جدید چیلنجوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ نصاب کے ہر ایک حصے کے موضوعات ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں اس طرح سے مربوط ہیں   کہ ان کے بنیادی مباحث کو ایک دوسرے سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا ۔علم  تاریخ ، علم الہیات اور سائنس کو سیاق فراہم کرتا ہے، جبکہ سائنس، تاریخ سے آگاہی حاصل کرتی ہے اور علم الہیات کو متاثر کرتی ہے، اور اسی طرح  علم الہیات کی تشکیل اور تشکیل جدید سائنس اور تاریخ دونوں ہی علوم کی روشنی میں کی جاتی ہے۔  بہر حال،    ہم  نے   نصاب  کے مباحث کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک خاص طریق کار کا استعمال کیا ہے جو ہمارے لئے  مفید رہا ہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ نصاب کے چاروں حصوں میں زمانی تریتب  کے لحاظ سے ایک  ربط بھی موجود ہے: (۱) تاریخ اور   (۲) اسلامی تاریخ  (ان دونوں کا تعلق ماضی سے ہے)،(۳) سائنس (اس کا تعلق حال سے ہے) اور(۴) علم الہیات  کو درپیش معاصر چیلنجز (اس کا تعلق مستقبل سے ہے)۔ یہ  نصاب  علم الہیات  کے مستقبل  پر ارتکاز   کرتے ہوئے،  ماضی کے ایک وسیع تناظر اور عصری علوم  کی روشنی میں علم الہیات کی تجدید کے بلند مقاصد کی عکاسی کرتا ہے؛ م